کھیل و ثقافت

سڑکیں رنگنے والا لڑکا عالمی فٹبالر بن گیا، شائقین کی توجہ کا مرکز

: فٹ پاتھ پر رنگ کرنے والا معمولی برازیلین لڑکے نے انٹرنیشنل فٹ بال ٹیم میں شامل ہوکر ورلڈ کپ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس میں جاری فٹبال ورلڈ کپ شائقین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور فٹبال سے متعلق تمام خبروں اور من پسند فٹبالرز کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے۔ ایسی ہی وائرل ہونے والی ایک تصویر ورلڈ کپ 2018ء میں شامل برازیلین ٹیم کے کھلاڑی گیبرل جیسس کی ہے جو 4 سال قبل برازیل کی سڑکوں پر بطور پینٹر کام کرتا تھا۔گیبرل جیسس 3 اپریل 1997ء میں پیدا ہوا اور غربت کی وجہ سے صرف 13 سال کی عمر میں ہی مزدوری کرنے لگا۔ 2014ء میں اس کے وطن برازیل میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران لی گئی اس کی ایک تصویر میں وہ واضح طور پر رنگ کا کام کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور گیبرل سوشل میڈیا پر اپنی پرانی تصویر کے سبب لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔گیبرل 2016ء میں اولمپک گیمز میں اپنی قومی ٹیم کا حصہ بنا اور خوش قسمتی سے اس کی ٹیم نے سونے کا تمغہ بھی حاصل کیا جس کے بعد گیبرل کو اولمپک میں شاندار کارکردگی دکھانے پر انگلش کلب مانچسٹر سٹی نے بطور فارورڈر خرید لیا۔ گیبرل اس وقت روس میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں برازیلین ٹیم کا حصہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close