کھیل و ثقافت

فٹ بال ورلڈکپ میں آج مصر کا اہم ترین میچ روس سے ہو گا، محمد صلاح اس فیصلہ کن میچ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے یا نہیں؟ بڑی خبر آ گئی

سینٹ پیٹرز برگ: فٹ بال ورلڈکپ میں آج مصر اہم ترین میچ میں میزبان روس سے ٹکرائے گا، آخری 16 ٹیموں میں جگہ بنانے کیلئے مصر کا اس میچ میں جیتنا ضروری ہے جبکہ شکست کی صورت میں یہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔

مصر کے سٹار فٹ بالر محمد صلاح ٹورنامنٹ میں یوروگوئے کیخلاف میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے کیونکہ چیمپینز لیگ کے فائنل میں ان کے کندھے میں آنے والی انجری تاحال ٹھیک نہیں ہو سکی۔ محمد صلاح کا کندھا روس میں بھی ان کیلئے مسائل پیدا کر رہا ہے کیونکہ ٹریننگ سیشن کے دوران شرٹ پہننے کیلئے وہ 3 ساتھی کھلاڑیوں کی مدد لیتے ہوئے دیکھے گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close