کھیل و ثقافت

زمبابوے کا ٹور آسان نہیں، کپتان کی وارننگ

کراچی: کپتان سرفراز احمد نے ٹیم کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دورئہ زمبابوے آسان نہیں ہوگا۔

کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ زمبابوے کا دورہ قریب آ گیا،امید ہے کہ سہ ملکی سیریز کے دوران اچھا کھیل پیش کریں گے، ٹوئنٹی 20کے دوران کوئی بھی ٹیم کمزور نہیں ہوتی، ہماری کوشش ہوگی کہ اچھی کرکٹ کھیلیں، انھوں نے کہا کہ ہمیں جہاں ضرورت ہوکسی نئے کھلاڑی کو موقع دیتے ہیں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ زمبابوے میں آسٹریلیا سے بھی مقابلہ ہوگا جو کمزور نہیں البتہ برے دور سے گزر رہی ہے، زمبابوے بھی اپنی ہوم کنڈیشنز میں اچھی ٹیم ہے۔
کپتان نے کہا کہ ون ڈے میں انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ 481رنز بنائے گئے، اس سے لگتا ہے کہ آنے والے وقت میں500 رنز بھی بنیں گے، انھوں نے کہا کہ فاسٹ بولرعامر26 سال کے ہیں وہ ٹیسٹ کرکٹ کیوں چھوڑیں گے،احمد شہزاد کے ڈوپ ٹیسٹ کا مجھے علم نہیں میڈیا سے ہی پتہ چلا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close