کھیل و ثقافت

مانچسٹر،انگلینڈکی پہلی اننگز589رنز8وکٹوں پرڈکلیئر

اولڈ ٹریفورڈ : تاریخی گراؤنڈ اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز انگلینڈ نے پہلی اننگز آٹھ وکٹوں کے نقصان پر  589رنز بن کر ڈکلیئر کردی۔ میچ کی نمایاں خصوصیت جو روٹ کے 254اور ایلسٹر کک  کے 105 کی شاندار اننگز شامل ہے۔

انگلینڈ ٹیم کے کپتان الیکسٹر کک نے مانچسٹر ٹیسٹ میں پہلی اننگ آٹھ وکٹوں کے نقصان پر  589 رنز بنا کر ڈکلیر کردی، میچ کی نمایاں خصوصیت جو روٹ کی ڈبل سینچری رہی۔

بلے باز جو روٹ نے ساتھی کک کیساتھ شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو مستحکم پوزیشن دلائی، انگلینڈ کی جانب سے کک نے ایک سو پانچ رنز کی بہترین اننگ کھیلی، جب کہ کرس ووکس اور بیئر اسٹو نے 58،58رنز بنائے۔

ch

پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے تین، محمدعامر اور راحت علی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ لارڈز ٹیسٹ کے لارڈ یاسر شاہ اس میچ میں کوئی خاطر خواہ کامیابی نہ سمیٹ سکے اور فقط ایک وکٹ کی اپنے نام کی۔ لیگ اسپنر نے مانچسٹر میں بدترین کارکردگی کا بیاسی سالہ ریکارڈ تک توڑ ڈالا۔

England v Pakistan - Second Test

تیس سالہ لیگ اسپنر انگلش بلے بازوں کے سامنے بے بس نظر آئے اور کیرئر میں پہلی مرتبہ دو سو رنز دے ڈالے۔ اولڈ ٹریفورڈ میں یہ کسی بھی بولر کی بدترین کارکردگی ہے۔ انیس سو چونتیس میں آسٹریلیا کے بل او ریلی نے مانچسٹر ٹیسٹ میں ایک سو نواسی رنز دیے تھے۔

یاسر شاہ کی ٹیسٹ کرکٹ میں یہ دوسری بدترین کارکردگی ہے۔ دو ہزار چودہ میں نیوزی لینڈ کے خلاف شارجہ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں یاسر شاہ نے ایک سو ترانوے رنز دے ڈالے تھے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close