کھیل و ثقافت

چیمپئنز ٹرافی، آسٹریلیا نے پاکستان کو 1-2 سے ہرا دیا

بریدہ: چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد1-2 سے شکست دیدی۔
ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم شکستوں کے حصار سے باہر نہ نکل سکی، آسٹریلیا نے گرین شرٹس کو ایک کے مقابلے میں2 گول سے شکست دے دی۔ ہالینڈ کے شہر بریڈا میں ہونے والے میچ کے 9ویں منٹ میں اعجاز احمد نے گیند کو جال کے اندر پھینکتے ہوئے قومی ٹیم کو برتری دلا دی، 3 منٹ بعد ہی آسٹریلیا کی جانب سے ٹریننگ مٹن نے گول کرکے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا
دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی جب کہ چوتھے کوارٹر میں بلیک گوورز نے فیصلہ کن گول کرتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروای
واضح رہے کہ میگا ایونٹ کے افتتاحی میچ میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو 0-4 سے شکست دی تھی جب کہ قومی ٹیم اپنا اگلا میچ منگل کو ہالینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close