کھیل و ثقافت

انگلینڈ ٹیم کی ذمہ داری سب سے بڑا امتحان ہے

انگلینڈ کی فٹبال ٹیم کے نئے کوچ سیم الرڈائس کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم کی ذمہ داری ان کے کیریئر کا ’سب سے بڑا امتحان‘ ہوگا۔

انگلینڈ کی قومی ٹیم کے کوچ کا عہدہ سنبھالنے کے انھوں نے پہلی نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’افراد کی نظامت‘ ان کا سب سے بڑا ’اثاثہ‘ ہے۔ سیم الرڈائس نے انگلش پریمئیر لیگ کے کلب سنڈرلینڈ کو گذشتہ سیزن میں لیگ سے باہر ہونے سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

انھیں یورو 2016 ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کی مایوس کن کارکردگی کے بعد رائے ہاجسن کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔

انگلینڈ ٹیم کے دیگر عملے میں سیمی لی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

الرڈائس کا کہنا تھا کہ ’یہ میرے طویل کریئر کا سب سے بڑا امتحان ہوگا اور امید ہے کہ یہ میرے کیریئر کی طرح کامیاب رہے گا۔‘

الرڈائس کا کہنا تھا کہ جب تک وہ کھلاڑیوں اور دیگر عملے سے ملاقات نہیں کر لیتے وہ وائن رونی کی کپتانی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کر سکتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close