کھیل و ثقافت

پاکستان کی انڈر 19ورلڈ کپ میں ایک اور جیت:کینیڈا کو ہرا دیا, نیپال کے ہاتھوں آئرلینڈ کو شکست

سلہٹ(ویب ڈیسک) پاکستان نے انڈر 19ورلڈ کپ کرکٹ میں کینیڈا کو سات وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں اپنی پیش قدمی جاری رکھی۔ کینیڈا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا۔ پاکستانی باولرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت کینیڈا کی ٹیم 178رنز بنا سکی۔ جواب میں پاکستان ہدف 40اوورز میں تین وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ذیشان ملک نے 89رنز ناٹ آوٹ بنائے ۔ان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ایک اور میچ میں نیپال نے آئرلینڈ کو ہرا کر ٹورنامنٹ میں اپ سیٹس کا سلسلہ جاری رکھا۔آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا جو تباہ کن ثابت ہوا اور پوری ٹیم 131رنز بنا سکی۔ لمی چانے نے پانچ کھلاڑی آوٹ کئے جواب میں نیپال نے ہد26ویں اوور میں دو وکٹوں پر حاصل کر لیا۔کرکی نے 61 رنز ناٹ آوٹ بنائے۔لمی چانے کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اس سے پہلے نیپال نیوزی لینڈ کو ہرا کر اپ سیٹ کر چکا ہے۔ آج پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close