کھیل و ثقافت

آسٹریلیا سے میچ، سرفراز نے بدترین کارکردگی کی وجہ ٹاس ہارنے کو قرار دے دیا

ہرارے: سرفراز احمد نے بدترین کارکردگی کی وجہ ٹاس ہارنے کو قرار دے دیا۔

آسٹریلیا سے شکست کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ زمبابوے کی کنڈیشنز میں ٹاس بہت اہم ہے،پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گرین شرٹس نے ابتدائی 6اوورز میں ہی وکٹیں گنوا دیں،ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد میچ میں واپسی مشکل ہوجاتی ہے، انھوں نے کہا کہ ہمیں بلی اسٹین لیک کو بھی کریڈٹ دینا چاہیے، جنھوں نے پیس اور باؤنس دونوں کا بہترین استعمال کرتے ہوئے پاکستانی بیٹنگ لائن کو امتحان میں ڈال دیا۔

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ بولرز نے بہترین کارکردگی سے فتح کی بنیاد رکھ دی تھی،فیلڈرز نے بھی مواقع ہاتھ سے نہیں جانے دیے،ہم ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بغیر کسی دباؤ کے کھیلے، انگلینڈ میں کینگروز پلان کے مطابق کھیل پیش نہیں کرسکے تھے،اب ناکامیوں کا کسی حد تک ازالہ کرنے کا عزم لیے سہ ملکی سیریز جیتنے کیلیے آئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close