کھیل و ثقافت

پاکستان کا مختصر ترین دستہ ریو کیلئے تیار

کروڑ کی آبادی والے ملک پاکستان کے سات کھلاڑی ریو اولمپکس  میں شریک ہو ں گے، 10آفیشلز کو بھی ریو بھیجا جائیگا، مختصر ترین دستے نے مقابلوں کا حصہ بننے کیلیے تیاریاں مکمل کر لیں۔
پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے نائب صدر شوکت جاوید کی زیرسربراہی میں17رکنی دستہ 2 اگست کو برازیل روانہ ہوگا۔نائب صدر پی او اے نے بتایا کہ ہاکی ٹیم کے کوالیفائی نہ کرنے کی وجہ سے دستے کے اراکین کی تعداد کم ہوئی۔قومی دستے میں ایتھلیٹکس، سوئمنگ اور شوٹنگ کے2،2 اور جوڈو کا ایک پلیئرشامل ہے۔یہ اولمپکس میں پاکستان کی تاریخ کا مختصر ترین دستہ ہے۔افتتاحی تقریب میں قومی پرچم تھامنے والے کا فیصلہ ایک،دو روز میں ہوجائیگا۔

اب تک کھیلے گئے 28 اولمپکس میں پاکستان نے صرف 10 میڈلز اپنے نام کئے جن میں 3 گولڈ ، 3 سلور اور 4 برانز میڈلزشامل ہیں۔پاکستان نے تینوں طلائی تمغے ہاکی میں جیتے ہیں جبکہ اسی کھیل میں 3 چاندی اور 2 کانسی کے تمغے بھی حاصل کیے۔ریسلنگ میں محمد بشیر نے 1960 میں برانز میڈل جیتا تھا۔پھر1988 میں باکسنگ میں حسین شاہ نے کانسی کا تمغا اپنے نام کیا۔آخری میڈل پاکستان نے 1992 میں ہاکی میں حاصل کیا تھا،اس بات کو بھی 24 سال گزر گئے جبکہ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ پاکستان اولمپکس کے ہاکی ایونٹ میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close