کھیل و ثقافت

فخر زمان نے تاریخی ریکارڈ بنا ڈالا، تمام پاکستانی بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا

کراچی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سہ فریقی سیریز کا فائنل میچ جاری ہے جس میں فخر زمان کی دھڑلے دار بیٹنگ کے باعث پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے اور ٹیم جیت کی جانب گامزن ہے تاہم اس موقع پر فخرز مان نے انتہائی شاندار ترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہد ف دیا تاہم پاکستان کاآغاز مایوس کن رہا اور پہلے ہی اوور میں دو وکٹیں گنوا دیں لیکن فخرز مان نے بیڑا اٹھایا اور شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 91 رنز کی اننگ کھیلی اور میچ کو اپنے حق میں کر لیا، اس شاندار اننگ کے ساتھ ہی فخر زمان ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں ایک سال میں سب سے زیادہ سکور بنانے والے واحد پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ٹرائی اینگولر سیریز کے دوران فخر زمان نے 441 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جو کہ انہوں نے 2010 میں بنایا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close