کھیل و ثقافت

ڈوپنگ کیس: پی سی بی احمد شہزاد کو آج چارج شیٹ جاری کریگا

لاہور: پی سی بی نے ڈوپنگ کیس میں ملوث احمد شہزاد کو آج چارج شیٹ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اوپنر کا سیمپل 2 ماہ قبل ڈومیسٹک میچ کے دوران لیا گیا تھا، بورڈ نے نتیجہ مثبت آنے کی تصدیق بھی کر دی لیکن نام بتانے سے گریز کیا، بتایا گیا تھا کہ حکومتی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے ریویو بورڈ کی جانب سے رپورٹ ملنے پر تفصیلات جاری کردی جائیں گی، بورڈ کا یہ موقف 15جولائی کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری ہوا تھا لیکن 3ہفتوں سے زائد وقت گزرنے کے باوجود کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔

پی سی بی کو ریویو بورڈ کی رپورٹ موصول ہوگئی ہے اور اس نے آج ہی احمد شہزاد کو چارج شیٹ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا، یہ مرحلہ مکمل کرنے کے بعد کیس کی سماعت کا شیڈول بھی جاری کردیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close