کھیل و ثقافت

قبائلی علاقے میں قاتلانہ حملہ، معروف پاکستانی کھلاڑی عبدالصمد آفریدی شہید ہوگئے

فاٹا:فاٹا کراٹے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری اور کیوکیشن کراٹے کے بین الاقوامی کھلاڑی عبدا لصمد آفریدی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔

پاکستان ویوز کے مطابق قومی کراٹے ٹیم کے کھلاڑی عبدالصمد آفریدی گاڑی میں جارہے تھے کہ ضلع خیبر کے علاقے شاہ کس کے مقام پر نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے جب کہ عبد الصمد آفریدی کو فوری طور پر پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلکس منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

عبدالصمد نے کئی بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جب کہ حال ہی میں آذربائیجان کے شہر میں باکو میں منعقد ہونے والی ورلڈ کیوکشن کراٹے چیمپئین شپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close