کھیل و ثقافت

پاکستان کی انگلینڈ کو پہلے بلے بازی کی دعوت

پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ایجبیسٹن کے میدان میں ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی ہے۔

انگلینڈ کی جانب سے کپتان الیسٹر کک اور ایلکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا ہے اور بغیر کسی نقصان کے 36 رن بنا لیے ہیں۔

پاکستان نے اس میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں اور شان مسعود اور وہاب ریاض کی جگہ سمیع اسلم اور سہیل خان کو ٹیم کو جگہ دی گئی ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم میں زخمی ہونے والے آل راؤنڈر بین سٹوکس کی جگہ سٹیون فن کی واپسی ہوئی ہے

بین سٹوکس پنڈلی میں تکلیف کی وجہ سے پہلا ٹیسٹ بھی نہیں کھیل پائے تھے اور اب انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ چوتھے ٹیسٹ میں بھی شریک نہیں ہو سکیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کہہ چکے ہیں کہ تیسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی ٹیم نے انگلش بلے بازوں الیسٹر کک اور جو روٹ کے لیے نئی حکمت عملی تیار کی ہے۔

مکی آرتھر نے کہا تھا وہ ان دونوں بلے بازوں کو انگلش بیٹنگ لائن کی بنیاد سمجھتے ہیں اور اگر نئی گیند کے ساتھ ان پر قابو پایا گیا تو پاکستان کے پاس میچ میں ایک حقیقی اچھا موقع ہوگا۔

ایجبیسٹن کے میدان پر پاکستان کا ٹیسٹ ریکارڈ اچھا نہیں۔ پاکستانی ٹیم آج تک اس میدان پر کوئی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

اب تک پاکستان نے یہاں سات ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں سے چار میں اسے شکست ہوئی جبکہ تین بےنتیجہ رہے۔

چار میچوں کی یہ حالیہ سیریز اس وقت ایک ایک سے برابر ہے۔

سیریز میں اب تک کھیلے گئے میچوں میں لارڈز کا ٹیسٹ پاکستان نے جیتا تھا جبکہ اولڈ ٹریفرڈ میں انگلش ٹیم نے فتح حاصل کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close