کھیل و ثقافت

” فخر زمان کو یہ کام کرنا آتا ہے “ فخر زمان کو تراش کر ہیرا بنانے والے لاہور قلندر ز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کامیابی کا راز بتا دیا

لاہور :لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے فخر زمان کی زمبابوے خلاف شاندار پرفارمنس پر انہیں شاباش دیتے ہوئے کہاہے کہ بہت وقت کے بعد پاکستانی ٹیم کو اچھے اوپنرز ملے ہیں ، فخر زمان کو پریشر ہینڈل کرنا آتاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اپنا زمبابوے کے خلاف پانچواں ون ڈے میچ کھیل رہاہے جس میں فخرزمان نے مخالف ٹیم کے باولر ز کو پیٹ پیٹ کر ان کا بھر کس نکال دیاہے اور 200 رنز کی اننگ کھیلنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ فخر زمان کی شاندار کارکردگی پر ان کو ڈھونڈ کر لاہور قلندرز میں شامل کرنے والے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہاہے کہ بہت وقت کے بعدپاکستانی ٹیم کو اچھے اوپنرز ملے ہیں،مجھے امیدہے پی ایس ایل کے اگلے سیزن میں پاکستان کومزید اچھے کھلاڑی ملیں گے، فخرزمان نیچرل کرکٹ کھیلتے ہیں، فخرزمان کوپریشر ہینڈل کرنا آتاہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close