کھیل و ثقافت

عمران خان نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں مصباح کو جیت کا “گُر ” بتا دیا

اسلام آباد:  قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اورپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے لئے کپتان مصباح الحق کو مشورہ دیتے ہئوے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے میچ میں اپنی ٹیم سے امیدیں وابستہ کروں گا کہ گرین کیپس شکست کے خوف کے بغیر میدان میں اتریں گے اور آخری بال تک لڑیں گے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان شاہینوں کو مشورے دیتے رہتے ہیں۔ پاکستانی ٹیم آج تیسرے ٹیسٹ میچ میں برمنگھم کے ایڈبسٹن گراؤنڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے انگلینڈ سے مقابلہ کرے گی ۔ 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close