کھیل و ثقافت

”اس کے دوست نے میرا ریپ کیا اور یہ وہاں ۔۔۔“ سری لنکا کے بہترین کھلاڑی کو شرمناک ترین الزام کے بعد معطل کر دیا گیا

کولمبو : ناروے کی ایک لڑکی نے سری لنکن کھلاڑی دنوشکا گوناتھیلاکا پر الزام عائد کیا ہے کہ ان کے دوست نے کرکٹر کی موجودگی میں اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ نارویجن خاتون کی جانب سے یہ الزامات سامنے آنے کے بعد گوناتھیلاکا کو معطل کر دیا گیا ہے۔27 سالہ گوناتھیلاکا اور ان کے دوست 2نارویجن خواتین کو کولمبو میں واقع ایک ہوٹل لے کر گئے جہاں وہ ٹھہرے ہوئے تھے۔ بعد ازاں ایک خاتون نے گوناتھیلاکا کے دوست پر الزام عائد کیا، جو سری لنکن نژاد برطانوی ہے، کہ اس نے گوناتھیلاکا کے سامنے ریپ کیا، خاتون کے بیان کے مطابق پولیس نے مذکورہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس افسر نے اس حوالے سے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نارویجن سیاح لڑکی کی جانب سے ریپ کی درخواست جمع کرائی گئی جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گوناتھیلاکا پر ریپ کا کوئی الزام نہیں ہے جو جنوبی افریقہ کیخلاف جاری سیریز میں اب تک سب سے عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی ہیں۔ ذرائع کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ جب اسے ریپ کا نشانہ بنایا گیا تو گوناتھیلاکا وہیں پر موجود تھے تاہم انہوں کوئی مداخلت کی اور نہ ہی انہیں بچایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close