کھیل و ثقافت

13 سالہ گوریکا سنگھ سب سے کم عمر اولمپیئن

وہ اس برس کے گرمائی اولمپکس میں حصہ لینے والی سب سے کم عمر ایتھلیٹ بھی ہیں

پانچ اگست سے 21 اگست تک ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں دنيا بھر سے قریباً 10 ہزار کھلاڑی حصہ لیں گے۔

گورکا سنگھ کو کھیلوں کے کسی بھی بین الاقوامی مقابلے میں نیپال کے لیے تمغہ جیتنے والی پہلی کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

یہ اعزاز انھوں نے رواں برس انڈیا میں منعقد ہونے والے جنوبی ایشیائی کھیل ’سیف گیمز‘ میں چار میڈل جیت کر حاصل کیا تھا۔

نیپال نے پہلی بار سنہ 1964 میں اولمپک کھیلوں میں حصہ لیا تھا لیکن 11 مقابلوں میں حصہ لینے کے بعد بھی اب بھی نیپال میڈل کی تلاش میں ہے۔

گورکا سنگھ کی پیدائش نیپال میں ہوئی تاہم اب وہ لندن میں مقیم ہیں۔

نیپال کے مقامی ذرائع ابلاغ گورکا سنگھ کو اولمپکس میڈل کے لیے واحد امید قرار دے رہے ہیں اور کھٹمنڈو پوسٹ نے انھیں ’نیپال کی بہترین تیراک‘ قرار دیا ہے۔

نیپالی سوشل میڈیا میں بھی گوریکا سنگھ زیرِ بحث ہیں۔ سندیپ جنانوالي نے ٹوئٹر پر لکھا ہے، ’گوریکا نے ہمارا احترام بڑھا دیا ہے۔‘

اجل بھٹاچاري نے لکھا ہے، ’ایک طرف حکومت جہاں ہم شرمسار کر رہی ہے وہیں گوریکا سنگھ نیپال کی عزت بڑھا رہی ہیں۔‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close