کھیل و ثقافت

عمران خان کو اکثریت ملنے پر شنیرا اکرم بھی بول پڑیں، ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کے دل جیت لیے

کراچی:اپنے دور کے عظیم آل راؤنڈر اور سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا وسیم نے امید ظاہر کی ہے کہ عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم بن کر اپنے ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا وسیم نے کہا کہ عمران خان ایک عظیم کرکٹر ہیں، ان کو سیاسی میدان میں کامیابی مبارک ہو، شنیرا وسیم نے توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ عمران خان اپنے عظیم ملک کے مفادات کا بہترین اندازمیں تحفظ کریں گے، عوام کو ان کے بنیادی حقوق میسر آئیں گے جبکہ ان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل تیزی کے ساتھ طے کرے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close