کھیل و ثقافت

فیفا کے صدر الزامات سے بری

انفنٹینو نے فروری میں فیفا کی سربراہی سنبھالی تھی جب تنظیم کے اس وقت کے 79 سالہ صدر سیپ بلیٹر مستعفی ہوگئے تھے۔

فیفا کی جانب سے قائم کی گئی اخلاقی کمیٹی کو تنظیم کے اخلاقیات کے قوانین میں کوئی ورزی نہ ملنے کے ساتھ ساتھ ’مفادات میں تضاد‘ بھی نہیں ملے تھے۔

فیفا نے ایک بیان میں کہا ’انفنٹینوں نے جو بھی فوائد حاصل کیے انھیں نامناسب نہیں سمجھا جا رہا ہے۔‘

انفنٹینو کا کہنا کہ وہ فیفا کے فیصلے سے مطمئن ہیں اور یہ کہ ’وہ ان سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنھوں نے اخلاقی کمیٹی کے ساتھ تعاون کیا تاکہ تمام حقائق سامنے آئیں۔‘

اطلاعات ملی تھیں کہ فیفا کی اخلاقی کمیٹی 46 سالہ انفنٹینو کی تحقیقات کر رہی تھی۔

فیفا میں سے لیک ہونے والے ایک اندرونی خط کے مطابق انفنٹینو کے خلاف عائد الزامات کے تحت انھوں نے

  • فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کے خواہشمند ایک ملک کی جانب سے دیے گئے نجی طیاروں کا غلط اور غیر اخلاقی استعمال کیا تھا۔
  • انھوں نے سینئر عہدوں کو میرٹ کی بنیاد پر منتخب نہیں کیا۔
  • انھوں نے میٹریس، پھول، ایک سوٹ، ایکسرسائز مشین اور اپنے ذاتی کپڑے دھلوانے کا بل فیفا کو دیا۔
  • انھوں نے فیفا سے اپنے عملے اور خاندان کے لیے ایک ذاتی ڈرائیور رکھوانے کا مطالبہ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close