کھیل و ثقافت

”میری بیوی سے علیحدگی ہو گئی ہے ،اس لیے۔۔۔ “انضمام الحق سے شدید لڑائی کے بعد مکی آرتھر نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے درمیان شدید لڑائی کا انکشاف ہوا ہے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز پر معروف سپورٹس صحافی عبد الماجد بھٹی نے انکشاف کیا کہ دورہ انگلینڈ سے پہلے محمد حفیظ کو سکواڈ میں شامل کرنے کے معاملے پر مکی آرتھر اورانضمام الحق میں شدید لڑائی ہو گئی تھی ۔انضمام الحق محمد حفیظ کو سکواڈ میں شامل کرنا چاہتے تھے لیکن مکی آرتھر انہیں سکواڈ میں شامل نہیں کرنا چاہتے تھے ،اس معاملے پر بحث بڑھ کر تلخ کلامی کی صورت اختیار کر گئی ۔بعد ازاں مکی آرتھر نے انضمام الحق سے یہ کہہ کر معذرت کر لی تھی کہ ان کی اپنی بیوی سے علیحدگی ہو گئی ہے اس وجہ سے وہ کنٹرول سے باہر ہو گئے تھے ۔مکی آرتھر کی جانب سے معذرت کے باوجود محمد حفیظ کو دورہ انگلینڈ پر ٹیم کے ساتھ نہیں لے کر جا یا گیا ۔اس کے بعد محمد حفیظ کو دورہ زمبابوے میں شامل کیا گیا لیکن انہیں وہاں صرف دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھلائے گئے ،ون ڈے سریز میں محمد حفیظ کو موقع نہیں دیا گیا ۔زمبابوے کے خلاف آخری ون ڈے میچ سے پہلے محمد حفیظ نے مکی آر تھر سے پوچھا کہ میرا کیا مستقبل ہے ؟اس پر مکی آرتھر نے کہا کہ تم آخری میچ کھیلو گے لیکن محمد حفیظ نے یہ کہہ کر آخری میچ کھیلنے سے معذرت کر لی کہ امام الحق نے دو سنچریاں بنا لی ہیں ،آخری میچ میں بھی انہیں ہی چانس دیا جانا چاہیے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close