کھیل و ثقافت

نیوزی لینڈ نے 582 بنا کر اننگز ڈیکلیئر کر دی

زمبابوے نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بغیر وکٹ کھوئے 55 رنز بنا لئے تھے، اس سے قبل نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے دوسرے روز بھی رنز کے ڈھیر لگانے جاری رکھے اور چار وکٹ پر 582 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کی۔
میچ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ نے دو وکٹ پر 329 رنز سے کھیل دوبارہ شروع کیا۔کپتان کین ولیمسن 113 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، جبکہ ٹیلر 124 اور واٹلنگ نے 83رنز بنائے اور دونوں آوٹ نہیں ہوئے۔اس سے قبل اوپنر گپٹیل 87 اور لیتھم 136 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے تھے۔اس وقت زمبابوے کے ماوویو 20 اور چی بابا31رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close