کھیل و ثقافت

میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سریز میں دستیاب ہوں ،مچل سٹارک نے آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا

سڈنی: آسٹریلوی فاسٹ باﺅلر مچل سٹارک نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والی پاکستان سیریز کے لیے اپنی دستیابی سے کرکٹ آسٹریلیا کو آگاہ کر دیا ہے۔بائیں ہاتھ کے فاسٹ باولر مچل اسٹارک اپریل میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں ان فٹ ہو گئے تھے۔سٹارک نے اعلان کیا ہے کہ وہ فٹ ہو گئے ہیں اور پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے دستیاب ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا پر امید ہے کہ جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز بھی سیریز سے قبل فٹ ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ کی سیریز اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں کھیلی جا ئے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close