کھیل و ثقافت

ایشین گیمز والی بال؛ پاکستان نے بھارت کو 1-3 سے شکست دیدی

جکارتا: ایشین گیمز میں پاکستان والی بال ٹیم نے بھارت کو 1-3 سے شکست دیدی۔ جکارتہ میں جاری میگا ایونٹ کے مینز والی بال کوارٹر فائنل میں روایتی حریف مدمقابل ہوئے، بھارت نے پہلا سیٹ 21-25  سے جیتا تاہم پاکستانی پلیئرز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے تینوں سیٹس اپنے نام کرتے ہوئے سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا۔  میچ کا سکور 21-25، 21-25، 21-25 اور 23-25 رہا۔

واضح رہے کہ قومی والی بال ٹیم نے پہلے پول میچ میں منگولیا کو 0-3 سے شکست دی تھی، دوسرے اور تیسرے میچ میں ایران اور کوریا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close