More share buttons
Share with your friends










Submit
کھیل و ثقافت

شاہد آفریدی اور صادق محمد کے ایک دوسرے پر لفظی حملے

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد نے کہا ہے شاہد آفریدی کو اپنے سینئرز کی عزت کرنی چاہیے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے گزشتہ روز صادق محمد کو انڈر 19 ٹیم کا منیجر بنائے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ صادق محمد کو عہدے کی نہیں دعاؤں کی ضرورت ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بہتر ہوتا کہ یونس خان یا مصباح الحق کو جونیئر ٹیم کا منیجر بنا کر بھیج دیتے۔

شاہد آفریدی کی تنقید کے جواب میں صادق محمد کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کو سینئرز کی عزت کرنی چاہیے، طنزیہ باتوں میں کچھ نہیں رکھا، میں آج بھی اپنے سینئرز کی عزت کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی لفظی جنگ سے جہاں ایک دوسرے کی کردار کشی ہوتی ہے وہیں یہ جگ ہنسائی کا باعث بھی بنتی ہے۔

صادق محمد نے کہا کہ پاکستان کی انڈر 19 ٹیم جب ایشیا ء کپ کا سیمی فائنل یا فائنل کھیلے گی تو یہ آفریدی کے لیے جواب ہو گا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے