کھیل و ثقافت

ایشین چیمئنز ٹرافی میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شرکت کے امکانات روشن

آئندہ ماہ اومان کے دارالحکومت مسقط میں شیڈول ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شرکت کا دروازہ کھل گیا ہے، مالی مشکلات کا شکار پی ایچ ایف نے ایشیائی ایونٹ میں شرکت کے لئے قومی ہاکی ٹیم کے لئے مسقط میں ہوٹل بک کروادیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہوٹل بکنگ کی ڈیڈ لائن کے آخری روز مسقط میں ہوٹل کروانے کے بعد ایشین ہاکی فیڈریشن کو بھی قومی ٹیم کی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی 18 رکنی ٹیم ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرے گی۔ قومی سکواڈ میں سینئر کے ساتھ جونیئر کھلاڑیوں کو بھی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close