کھیل و ثقافت

پاکستان اور بھارت کے میچ میں مشہور ہونے والی یہ نوجوان لڑکی کون ہے ؟

ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کو تو ناکامی سے دوچار ہونا پڑا لیکن پاکستانی مداح رضلا ریحان کا ہر میچ میں شرکت کرنا بھارت میں ان کی شہرت کا باعث بن گیا ہے تاہم ان کی شناخت ہوگئی ہے جس کا سوشل میڈیا صارفین بے صبری سے انتظار کر رہے تھے ۔
تفصیلات کے مطابق رضلا ریحان پاکستانی شہری ہیں لیکن دبئی میں اپنے خاوند کے ساتھ مقیم ہیں، وہ امن کی خواہاں ہیں اور غریب و نادار افراد اور انسانیت کی بہتری کے لیے کام کرتی ہیں۔ساتھ ہی ساتھ رضلا کرکٹ کی دیوانی بھی ہیں اور ہر حال میں اپنی قومی ٹیم کو سپورٹ کرتی ہیں۔انہوں نے ایشیا کپ میں قومی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے اپنے دوستوں کے ساتھ ہر میچ میں شرکت کی اور بھرپور جوش و جذبے سے میچز کو انجوائے بھی کیا۔سٹیڈیم میں گھومتے کیمروں میں ایک میچ کے دوران ا±ن پر فوکس کیا گیا جس کے بعد دوسرے میچ میں انہیں دوبارہ فوکس کیا گیا اور یوں دیکھتے ہی دیکھتے میچ کے دوران ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔بعد ازاں سوشل میڈیا پر ان کی کرکٹ دیوانگی کے بھی چرچے شروع ہوگئے اور ساتھ ہی ان کی خوبصورتی کی بھی خوب تعریفیں ہونے لگیں، حتیٰ کہ ان کی تصاویر پر متعدد میمز بھی بنائی گئیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close