کھیل و ثقافت

انڈین بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو فائنل میں

جمعرات کو خواتین کے بیڈمنٹن کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں انھوں نے جاپان کی عالمی نمبر تین کھلاڑی نوذومي اوكوہارا کو صفر کے مقابلے دو سیٹس سے شکست دی۔

پہلے سیٹ میں بہت سخت مقابلہ تھا جس میں سندھو نے 19 کی مقابلے میں 21 پوائٹس سے کامیاب رہیں۔ دوسرے سیٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انھوں نے باآسانی دس کے مقابلے میں 21 پوائٹس کے ساتھ فتح اپنے نام کر لی۔

سیمی فائنل میں فتح کے بعد وی پی سندھو نے سٹار سپورٹس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے گذشتہ سارے میچوں میں اچھا کھیلی ہیں۔

ان کا کہنا تھا: ’سیمی فائنل میں اوكوہارا نے بھی اچھا کھیلا۔ ہم دونوں ہی فائنل میں جانا چاہتے تھے۔ فائنل میں کیرولینا سے مقابلہ ہے۔ میں نے گذستہ میچ اچھے کھیلے ہیں اور اب طلائی تمغے کے لیے پورا زور لگا دوں گی۔‘

فائنل میں ان کا مقابلہ جمعے کو سپین کی کیرولینا مرین سے ہوگا۔

دوسری سیمی فائنل میں کیرولینا مرین نے چین کی دفاعی چیمپئن لی ژویریو کو شکست دی تھی۔

پی وی سندھو پہلی بار اولمپکس مقابلوں میں شرکت کر رہی ہیں اور اس سے قبل کوارٹر فائنل میں انھوں نے چین کی عالمی نمبر دو کھلاڑی وانگ یہان ریو کو شکست دے کر اپ سیٹ کر دیا تھا۔

پانچ جولائی سنہ 1995 کو انڈیا میں پیدا ہونے والی سندھو نے آٹھ سال کی عمر سے بیڈمنٹن کھیلنا شروع کر دیا تھا۔

سندھو کا کہنا ہے کہ ان کے والدین والی بال کے سابق کھلاڑی رہ چکے ہیں تاہم انھوں نے ان کی خواب کی تعبیر حاصل کرنے کے لیے انھیں متحرک کیا۔

سندھو انڈیا کی ایتھلیٹ سابق بین الاقوامی کھلاڑی گوپی چند سے تربیت حاصل کرتی رہی ہیں۔

گوپی چند کا سندھو کے حوالے سے کہنا ہے ’وہ کبھی ہمت نہیں ہارتی ہیں اور یہ ان کی بہترین صلاحیت ہے۔‘

سندھو سنہ 2014 میں گلاسگو میں منعقد ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں سیمی فائنل تک پہنچی تھیں اور سنہ 2015 میں ڈنمارک اوپن کے فائنل میں چین کی لی سے ہار گئی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close