کھیل و ثقافت

ایران کی خاتون ایتھیلیٹ پہلا اولمپکس میڈل جیت گئی

ایران کی اٹھارہ سالہ حجاب پوش اتھیلیٹ نے ۵۷ کلو گرام کیٹیگری میں سویڈن کی نکیتا کو 5-1 سے شاندار شکست دی۔

اس موقع پر ایرانی اتھیلیٹ علی زادہ کا کہنا تھا کہ یہ پہلا میڈل ایران کی تمام لڑکیوں کے لیے خوشی کا موقع ہے اور مجھے امید ہے کہ آئندہ ایرانی خواتین سونے کا تمغہ جیت کرلائیں گی۔

انہوں نے اس موقع پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے والدین اور کوچ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’’ والدین اور کوچ نے میری بھرپور پشت پناہی کی جس کی وجہ سے تمغہ جیتنا ممکن ہوسکا‘‘۔

کیمیا علی زادہ دو سال قبل یوتھ اولمپک بھی جیت چکی ہیں اور اور گزشتہ سال تائی کوانڈو کی ورلڈ چیمپئن شپ میں انہوں نے برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 2012 کی اولمپک چیمپئن جیڈ جونز کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

واضح رہے کہ 1979 کے ایرانی انقلاب کے بعد ایران کے اولمپک دستے میں خواتین کی تعداد انتہائی محدود ہوتی ہے تاہم اب صورتحال تبدیل ہورہی ہے۔

ایران کی جانب سے تیر انداز لدا فریمان وہ پہلی خاتون ایتھیلیٹ تھیں جنہیں 1992 میں بارسلونا میں ہونے والے گیمز میں شرکت کی اجازت ملی تھی تاہم مخصوص لباس کی پابندی آج بھی ایرانی خواتین ایتھیلیٹس کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close