کھیل و ثقافت

ورلڈ جونیئر سکواش میں پاکستان کا نام روشن کرنیوالی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

اسلام آباد: ورلڈ جونیئر سکواش میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ایئرچیف سہیل امان نے ایئرپورٹ پر استقبال کیا پاکستان نے فائنل میں مسلسل7بار چمپئن رہنے والی مصر کی ٹیم کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

تفصیلات کےمطابق چیمپئنز نور خان ایئر بیس پہنچے تو پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان ان کے استقبال کے لیے موجود تھے جنہوں نے کھلاڑیوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیےاس موقع پر ایئر چیف نے کہا کہ جونیئر سکواش ٹیم نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا پوری قوم کو ان پر فخر ہے،فاتح ٹیم کے لیے انعامات کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ اس موقع پر ورلڈ جونیئر سکواش چمپئنز کا کہنا تھا کہ جیت کی بہت خوشی ہے یہ فتح فیڈریشن اور کوچ کی محنت کا نتیجہ ہے۔

سکواش فیڈریشن کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ورلڈ جونیئرسکواش چیمپئن شپ جیتنا ایک خواب تھا جو طویل عرصے بعد پورا ہوا۔ کھلاڑیوں پر مزید محنت کی جائے گی تا کہ یہ مستقبل میں بھی ملک کا نام روشن کر سکیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close