کھیل و ثقافت

نوواں تمغہ، یوسین بولٹ نے تاریخ رقم کر دی

29 سالہ بولٹ نے ریو میں اس سے قبل 100 اور 200 میٹر کا تغمہ حاصل کر رکھا تھا۔

اس طرح وہ تاریخ میں پہلے شخص ہیں جنھوں نے لگاتار ان تینوں مقابلوں میں طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔

انھوں نے جمیکا کے دوسرے رنرز اوصافا پاول، یوہین بلیک اور نکل ایشمیڈا کے ساتھ 4×100 میٹر دوڑ 37.27 سیکنڈس میں مکمل کی۔

اس مقابلے میں جاپان نے امریکہ کی ٹیم کو شکست دے کر حیرت انگیز طور پر چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

اس سے قبل یوسین بولٹ سنہ 2008 کے بیجنگ اور 2012 کے لندن اولمپکس میں 100 میٹر، 200 میٹر اور 4×100 میٹر کی دوڑ میں گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔

بولٹ نے فروری میں کہا تھا کہ وہ سنہ 2017 میں ہونے والی عالمی چیمپیئن شپ کے بعد ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close