کھیل و ثقافت

پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریزایک صفر سے جیت لی

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ شدید بارش ہونے کی وجہ سے شروع ہی نہ ہوسکا، انتظامیہ نے مذکورہ میچ کو منسوخ کردیا، جس کے باعث پاکستان نے دو میچوں کی ون ڈے سیریز میں ایک صفر سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان دو میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 225رنز سے اپنے نام کر چکا ہے۔ ورلڈ کپ دو ہزار انیس میں براہ راست کوالیفائی کرنے کیلئے پاکستان کو انگلینڈ کیخلاف ہر میچ جیتنا ہوگا۔ ناکامی کی صورت میں میگا ایونٹ میں شرکت کے لالے پڑجائیں گے۔

آئرلینڈ کو ون ڈے سیریز میں شکست دے کر پاکستان اپنی پہلی رکاوٹ دور کرچکا ہے۔ اب رینکنگ بہتر بنانے کا ایک اور موقع ہے۔

انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز برابر اور آئرلینڈ کو شکست دینے کے بعد شاہینوں کے حوصلے بلند ہیں لیکن نویں پوزیشن سے بہتری کا سفر آسان نہیں۔

پاکستان 87 پوائنٹس لے کر نویں نمبر پر موجود ہے جب کہ ویسٹ انڈیز7 پوائنٹس کی بہتری کے ساتھ 94 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر فائز ہے۔

پاکستانی ٹیم اگر انگلینڈ کیخلاف بھی تمام میچز جیتنے میں کامیاب رہی تو وہ ویسٹ انڈیز کو پیچھے چھوڑ کر آٹھویں پوزیشن حاصل کرسکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close