کھیل و ثقافت

میڈیم پیسر محمد عباس نے اپنی کامیابی بیٹی کے نام کردی

ابوظہبی: آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میں تباہی مچانے والے بولر محمد عباس نے اپنی کامیابی بیٹی کے نام کردی۔ قومی ٹیم کے میڈیم فاسٹ بولر محمد عباس نے ابو ظہبی ٹیسٹ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلوی بولنگ لائن کو تباہ کیا اور 10 وکٹیں اپنے نام کیں۔

محمد عباس کو  شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ اس موقع پر محمد عباس نے کہا کہ اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں، یہ دن بہت خوشی کے ہیں۔ قومی کرکٹر نے کہا کہ کل بیٹی کی سالگرہ تھی اور اپنی یہ کامیابی بیٹی کے نام کرتا ہوں۔

محمد عباس کہنا تھا کہ پچ جیسی بھی ہو، میرا کام لائن میں بولنگ کرنا ہے، کوچ اظہر محمود سے میٹنگ ہوئی اور مخالف ٹیم کے پوائنٹس دیکھے، اسی پر بولنگ کی کوشش کی اور کامیابی ملی۔

انہوں نے کہا یہ کامیابی میرے لیے بہت بڑی عزت کی بات ہے، ٹیسٹ کا پہلا تجربہ ہے، کوشش تھی کہ یہ کام انگلینڈ میں کروں مگر نہیں کرسکا لیکن جلد سے جلد کرنے کی کوشش کی۔ میڈیم پیسر کا کہنا تھاکہ محنت کر رہا ہوں جب بھی ون ڈے میں ٹیم کو ضرورت ہوئی اور مینجمنٹ نے بلایا تو حاضر ہوں گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close