کھیل و ثقافت

شعیب ملک نے ابھی تک ابوظہبی میں ٹیم جوائن کیوں نہیں کی؟

پاکستان اور آسڑیلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بدھ 24 اکتوبر کو شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کے لئے اعلان کردہ پندرہ رکنی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے ابوظہبی میں ٹیم مینجر کو رپورٹ کر دی ہے لیکن سابق کپتان شعیب ملک نے تاحال ٹیم کو جوائن نہیں کیا۔ منیجر طلعت علی ملک کا کہنا ہے کہ انہیں شعیب ملک نے پیغام دیا ہے کہ وہ اگلے دو دن میں ابوظہبی پہنچ جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا حیدرآباد دکن میں ہیں اور ان کے گھر بچے کی ولادت متوقع ہے، جس کے سبب ابھی وہ فورا ابوظہبی نہیں آسکے۔ یاد رہے 36 سالہ سابق کپتان نے 14 اکتوبر کو سوشل میڈیا پر پیغام چھوڑا تھا کہ جب بچے کی ولادت ہوگی تو وہ اس باقاعدہ اعلان کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close