کھیل و ثقافت

اظہر محمود برطانوی کلب کے کوچ مقرر

اظہر محمود نے گزشتہ سیزن میں سرے کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 26.22 کی اوسط سے 9 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

مایہ ناز آل راؤنڈر رواں سال مئی میں کاؤنٹی میں شامل ہوں گے اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے دستیاب ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ”کھلاڑی کی حیثیت سے کوچ کی ذمہ داری ملنے سے میں بہت پرجوش ہوں”۔

اظہر محمود بطورکوچ سرے ٹیم سے معاہدہ کرنے والے کھلاڑیوں آسٹریلیا کے ارون فنچ، سری لنکا کے سابق کپتان کمارسنگاکارا اور ویسٹ انڈیز کے ڈیرن براوو کی رہنمائی کریں گے، یہ تینوں کھلاڑیوں اگلے سیزن کے مختلف مرحلوں میں سرے کی جانب سے کھیلیں گے۔

بطورکھلاڑی انھوں نے گزشتہ سیزن میں گلوسسٹر شائر کے خلاف ایک میچ کی آخری گیند پر چھکا مار کر سرے کو کامیابی دلوائی تھی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close