کھیل و ثقافت

ڈبلیو ڈبلیو ای کے سپر اسٹار رومن رینز نے انتہائی خطرناک بیماری میں مبتلا ہوکر اچانک ریسلنگ کو خیر باد کہہ دیا ،مداحوں کے لئے بری خبر آگئی

لاس اینجلس: معروف ریسلر رومن رینزنے خطرناک مباری کے باعث اپنا ٹائٹل چھوڑ کر ریسلنگ کو خیرباد کہہ دیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای کے سٹار ریسلر رومن رینز کینسر کے مرض میں مبتلا ہو گئے ہیں ،ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ لیو کیمیا نامی مرض میں متاثرہ شخص کا خون اور بون میرو متاثر ہوتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی چیمپئن رومن رینز کا کہنا تھا کہ میری باتیں جھوٹ ہونے کی وجہ میرا اصل نام ہے جو رومن رینز نہیں بلکہ جوزف انوئے ہیں اور میں گذشتہ ایک دہائی سے مذکورہ بیماری میں مبتلا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ 11 برس بعد مرض دوبارہ لاحق ہوگیا ہے جس کے باعث مجھے ٹائٹل کو خیر باد کہنا پڑے گا لیکن میں واپس آو¿ں گا۔

رومن رینز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مشکل وقت میں ان سے رابطہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’آپ کی مثبت سوچ نے مجھے جلدی ٹھیک ہوکر واپس رنگ میں آنے کے مزید حوصلہ افزائی ہے لیکن اس وقت میں اپنی اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے جارہا ہوں اور اپنی صحت پر توجہ دوں گا‘۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close