کھیل و ثقافت

بزدلوں کی ٹولی‘ کہنے پر چھ ماہ کےلیےمعطل

مریکہ کی خواتین فٹبال گول کیپر ہوپ سولو کو سویڈین کی اولمپیئن ٹیم کو ’بزدلوں کی ٹولی‘ کہنے پر چھ ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔

35 سالہ ہوپ سولو کا یہ بیان حال ہی میں ختم ہونے والے ریو اولمپکس کے فٹبال کوارٹر فائنل میں امریکہ کی سویڈین کے ہاتھوں شکست کے بعد سامنے آیا تھا۔

سویڈین اور امریکہ کی خواتین کی فٹبال ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا کوارٹر فائنل مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہا تھا جس کے بعد سویڈن نے امریکہ کو پینلٹی ککس پر 4-5 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا تھا۔

امریکہ کی فٹبال ٹیم کی صدر سنیل گلاتی کا کہنا ہے کہ ہوپ سولو کا تبصرہ ’ناقابلِ قبول‘ ہے۔

ادھر ہوپ سولو نے اپنے فیس بک صفحے پر لکھا ہے کہ انھیں اس فیصلے نے ’اداس‘ کر دیا ہے۔

ہوپ سولو کو آئندہ سال فروری تک منتخب نہیں کیا جائے گا۔

امریکہ کی فٹبال ٹیم اگلے ماہ تھائی لینڈ اور نیدر لینڈز کے خلاف میچ کھیلے گی۔

واضح رہے کہ ہوپ سولو کو گذشتہ سال جنوری میں لگائے جانے والے تربیتی کیمپ کے دوران 30 دن کے لیے معطل کیا گیا تھا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close