کھیل و ثقافت

کیا شاہین آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے؟

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے تین میچوں میں 9 وکٹیں لینے والے لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ ٹیم کے 15 ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے لیکن ابوظہبی کے شیخ زائد اسٹیڈیم میں جمعے سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں ان کی شرکت کا کوئی امکان نہیں ہے۔

اسی طرح نوجوان بیٹسمین سعد علی بھی گیارہ رکنی ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم چھ بیٹسمینوں، دو فاسٹ بولرز اور دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترے گی جبکہ پاکستان ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کریں گے۔

سرفراز احمد کے پاس آف اسپنر محمد حفیظ اور لیفٹ آرم اسپنر حارث سہیل کا اسپین بولنگ آپشن بھی موجود ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی اننگز کا آغاز محمد حفیظ اور امام الحق کریں گے۔

اظہر علی ون ڈاون پر آئیں گے جبکہ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین حارث سہیل چوتھے نمبر پر کھیلیں گے۔

اسد شفیق پانچویں اور بابر اعظم چھٹے نمبر پر کھیلیں گے۔ ساتواں نمبر کپتان سرفراز احمد کا ہو گا۔

اسپین بولنگ میں پاکستان کے ٹرمپ کارڈ یاسر شاہ ہوں گے جب کہ دوسرے اسپنر آف اسپنر بلال آصف ہوں گے۔

فاسٹ بولنگ میں محمد عباس نمایاں ہیں جنہوں نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 17 وکٹ لے کر مین آف دی سیریز ایوارڈ حاصل کیا تھا۔

دوسرے فاسٹ بولر ممکنہ طور پر حسن علی ہوں گے۔ فاسٹ بولنگ میں حسن علی اور میر حمزہ میں مقابلہ ہے لیکن امکان ہے کہ ہے حسن علی کو خراب بولنگ فارم کے باوجود میر حمزہ پر ترجیح دی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close