کھیل و ثقافت

بچے کو جنم دینے کے بعد ثانیہ مرزا نے ایسا کام شروع کردیا کہ تصاویر دیکھ کر آپ کا منہ بھی کھلا کا کھلا رہ جائے گا

بیٹے کی پیدائش کے بعد بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی جم واپسی ہو گئی، انہوں ورک آﺅٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر ڈالی۔30 اکتوبر کو ماں بننے والی بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے دو روز قبل اپنی 32 ویں سالگرہ اپنے نومولود بیٹے اذہان اور شوہر شعیب ملک کے ساتھ منائی تھی اور اب انہیں اپنی فٹنس کا بھی خیال واپس آگیا۔
بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے کئی مہینوں کے بعد جم میں دوبارہ ورک آﺅٹ کیا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت وہ ایسا محسوس کررہی ہیں جیسے کوئی بچہ ٹافی کی دکان میں محسوس کرتا ہے۔کافی عرصے بعد ورزش کر کے وہ بہت خوش ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھے کبھی نہ کبھی تو اس کی شروعات کرنی تھی تو کیوں نہ میں اپنی سالگرہ سے کروں۔اس ٹوئٹ پر کچھ صارفین نے انہیں بچے کی پیدائش کے بعد اتنی جلدی جم جانے کے نقصانات سے آگاہ کیا اور مشورہ دیا کہ وہ دو تین ہفتے رک جاتیں تو ان کی صحت کے لئے اچھا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close