Featuredکھیل و ثقافت

ابوظہبی ٹیسٹ: پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست

ابوظہبی: نیوزی لینڈ نے اعجاز پٹیل کی شاندار باؤلنگ کی بدولت پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی۔ شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان کی بیٹنگ لائن کے ایک لیے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک چھوٹا سا ہدف بھی پہاڑ بن گیا۔

دن کے آغاز پر پاکستان نے 37 رنز بغیر کسی نقصان کے اپنی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو 40 کے مجموعی اسکور پر امام الحق 27 رنز بنانے کے بعد اعجاز پٹیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

پہلی وکٹ گرنے کے بعد محمد حفیظ 10 رنز بناکر 44 کے مجموعے جبکہ حارث سہیل 4 رنز بنا کر 48 کے مجموعے پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

تجربہ کار اظہر علی اور اسد شفیق نے ٹیم کو سنبھالا اور 82 رنز کی اہم پارٹنر شپ قائم کرتے ہوئے ٹیم کو مشکلات سے نکال کر جیت کی راہ پر گامزن کیا۔

تاہم کھانے کے وقفے سے پہلے اسد شفیق 46 رنز بنانے کے بعد وینگر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے تھے، جبکہ وقفے کے بعد دوبارہ کھیل کا آغاز ہوا تو 13 رنز بنانے کے بعد بابر اعظم 147 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

کپتان سرفراز احمد 3 جبکہ بلال آصف، یاسر شاہ اور حسن علی کے صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد جیت کے لیے تمام امیدیں اظہر علی سے لگ گئیں تھی۔

ہدف سے 5 رنز قبل اظہر علی اعجاز پٹیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے تو 171 رنز پر پاکستان کی اننگز کا خاتمہ ہوگیا۔

نیوزی لینڈ کے کھلاڑی اعجاز پٹیل کو دوسری اننگز میں 5 وکٹیں لے کر پاکستان بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرنے پر میں آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

پہلی اننگز میں بلے بازوں کی غیر ذمہ دارانہ بیٹنگ کے بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بھاری برتری کا نادر موقع گنوا دیا تھا اور نیوزی لینڈ نے میچ میں شاندار انداز میں واپسی کرتے ہوئے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی تھی۔

پاکستانی باؤلرز کی شاندار باؤلنگ کی بدولت پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 153 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئی تھی۔

پاکستانی ٹیم کیویز کی پہلی اننگز کے کم اسکور کے مقابلے میں صرف 227 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئی تھی اور صرف 74 رنز کی برتری ہی حاصل کر پائی تھی۔

دوسری اننگز میں یاسر شاہ اور حسن علی کی شاندار باؤلنگ کے نتیجے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 249 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور 74 رنز کے خسارے کے باعث پاکستان کو 176 رنز کا ہدف ملا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close