کھیل و ثقافت

پی ایس ایل 4، پلیئرز ڈرافٹنگ کا آغاز، اس سیزن کے 8 میچز پاکستان میں ہوں گے: چیئرمین پی سی بی

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کیلئے اسلام آباد میں پلیئرز کی ڈرافٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ سیزن فور کے 8 میچز پاکستان میں ہوں گے۔پی ایس ایل کی 6 ٹیمیں 633 کھلاڑیوں میں سے اپنے پسند کے کھلاڑی چنیں گی ۔ اسلام آباد میں جاری ڈرافٹنگ میں تمام ٹیموں کے مالکان، کھلاڑی، کوچز اور ٹیموں کی انتظامیہ کے ارکان شریک ہیں۔ ڈرافٹنگ کی تقریب کے آغاز پر چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے تمام ٹیموں کے مالکان کو سووینئر پیش کیے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ اس سال 8 میچ پاکستان میں ہوں گے جبکہ اگلے سال میچز کی تعداد بڑھائی جائے گی۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پی ایس ایل میں نامورکھلاڑی شامل ہیں، اس ایونٹ کی وجہ سے غیرملکی کھلاڑی پاکستان آرہے ہیں، آئندہ چندسال میں پی ایس ایل میچزپاکستان میں ہوں گے،دنیاکے سامنے پاکستان کامثبت چہرہ نمایاں ہو رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close