کھیل و ثقافت

دبئی ٹیسٹ، سرفراز احمد کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ کا ٹاس گرین شرٹس کے کپتان سرفراز احمد نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ کا آغاز ہوگیا ہے۔ کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے اچھی لگ رہی ہے اس لیے پہلے بیٹنگ کریں گے۔ ابو ظہبی ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، آج نیا میچ ہے تو بہتر کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جارہی ہے۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ ابوظہبی میں کھیلا گیا تھا جس میں کیویز نے شاہینوں کو 4 رنز سے شکست دے دی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close