کھیل و ثقافت

300 سے جتنے زیادہ رنز ہوں گے نیوزی لینڈ پر دباؤ بڑھے گا: اظہر علی

دبئی: قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز اظہر علی کا کہنا ہے کہ اگر دبئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 300 سے زیادہ رنز کر لیتی ہے تو اس سے نیوزی لینڈ پر دباؤ بڑھے گا۔ دبئی ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنا لیے ہیں۔

اکیاسی رنز بنا کر ٹم ساؤتھی کی تھرو پر رن آؤٹ ہونے والے اظہر علی نے پریس کانفرنس میں سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ رن آؤٹ ہونے پر افسوس ہوا لیکن یہ سب کھیل کا حصہ ہے۔

ڈریسنگ روم میں حارث سہیل سے ناراضگی کا اظہار کرنے سے متعلق سوال پر اظہر علی کا کہنا تھا کہ نہیں، جو ہو گیا، اس پر کیا غصہ دکھانا، لیکن ایسا ہونا نہیں چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ حارث کو بھی اس کا اندازہ ہے کہ میں درست بھاگا تھا۔

سست انداز میں بیٹنگ کے سوال پر سابق ٹیسٹ کپتان نے کہا دبئی کی پچ پر پہلے ہی دن گیند اسپن ہو رہا تھا، پھر نیوزی لینڈ کے بولرز نے اچھی لائن اور لینتھ کے ساتھ بولنگ کی لیکن انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ کم از کم پہلے دن 24 رنز اور بنتے تو اچھا ہوتا۔

اظہر علی نے کہا کہ پہلی اننگز میں 300 سے زیادہ رنز سے اوپر جتنے بھی رنز بنیں گے، نیوزی لینڈ کی ٹیم پر دباؤ بڑھانے کا سبب بنیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close