More share buttons
Share with your friends










Submit
کھیل و ثقافت

دبئی ٹیسٹ: حارث سہیل اور بابراعظم کیویز بولرز کے سامنے ڈٹ گئے

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

دبئی: پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز شاندار بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنالیے۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 207 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی تو حارث سہیل 81 اور بابراعظم 14 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

دونوں بلے باز کیویز بولروں کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ حارث سہیل نے 11 چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی جب کہ بابر اعظم بھی نصف سنچری بناچکے ہیں جس میں ایک چھکا اور 5 چوکے بھی شامل ہیں۔

فوٹو: بشکریہ اے ایف پی

اس سے قبل کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو قومی ٹیم نے پہلے روز کے اختتام تک اظہر علی اور حارث سہیل کے شاندار 81، 81 رنز کی بدولت 207 رنز بنائے۔

اوپنرز محمد حفیظ اور امام الحق ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کرسکے اور 18 کے مجموعے پر محمد حفیظ گرانڈ ہوم کی گیند پر 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ 25 کے مجموعی اسکور پر گرانڈ ہوم نے ہی امام الحق کو بھی 9 رنز پر پویلین بھیج دیا۔

قومی ٹیم کی دو وکٹیں گرنے کے بعد اظہر علی اور حارث سہیل نے محتاط انداز اپناتے ہوئے بیٹنگ کی اور دونوں بلے بازوں سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 126 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 151 کے مجموعی اسکور پر گری جب اظہر علی 81 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے، چوتھی وکٹ اسد شفیق کی گری جو 12 رنز بناکر پٹیل کا اعجاز پٹیل کا شکار ہوئے۔

کیویز کی جانب سے گرینڈ ہوم نے 2 اور اعجاز پٹیل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کیویز کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے