کھیل و ثقافت

بطور ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد شاندار انداز میں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، مکی آرتھر

دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ بطور ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد شاندار انداز میں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ مکی آرتھر کہتے ہیں کہ یہ مان لینا چاہیے کہ سرفراز ایک وکٹ کیپر ہیں اور یہی اصل میں ان کا کام ہے، بیٹنگ میں ہمیں جب ان کی ضرورت پڑی انہوں نے پرفارم کیا، آسڑیلیا کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ اس کی ایک بڑی مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ حیرانی اس وقت ہوتی ہے جب ان کی ٹیسٹ قیادت پر پاکستان میں سابق کرکڑز تحفظات کا اظہار کرتے ہیں۔ دبئی ٹیسٹ کی جیت پر مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں، انہیں افسوس ہے کہ ابوظہبی میں جیتا ہوا میچ ہار گئے، ڈریسنگ روم میں سب اچھا چل رہا ہے۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ حیرت ہوتی ہے جب لوگ ان کے اور کپتان سرفراز احمد کے اختلافات کو لے کر بات کرتے ہیں، دبئی ٹیسٹ کی جیت ٹیم ورک کا نتیجہ تھی، البتہ حارث سہیل، بابر اعظم کی بیٹنگ اور یاسر شاہ کی بولنگ پر بات نہ کرنا نا انصافی ہوگی،بالخصوص یاسر شاہ کا تیسرے دن کا اسپیل انتہائی دل کش تھا۔

مکی آرتھر نے کہا کہ یاسر شاہ ایک بہترین بولر ہے اور اس نے اپنی بولنگ سے پھر ہمیں فتح یاب کیا، جہاں تک محمد عباس کی وکٹ نہ لینے کی بات ہے اس میں کوئی گھبرانے کی سوچ نہیں ہونی چاہئیے کیونکہ وہ بولنگ تو اچھی کررہا ہے۔

مکی آرتھر نے ٹیم کے کھلاڑیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پہلا ٹیسٹ ہار کر سیریز میں واپس آنا بڑی بات ہے اور اب ہم تیسرا ٹیسٹ نئی توانائی کے ساتھ کھیلنے شیخ زاید اسٹیڈیم میں اتریں گے۔ خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close