کھیل و ثقافت

بلال آصف کی 5 وکٹیں، نیوزی لینڈ پہلی اننگز میں 274 پر آل آؤٹ

نیوزی لینڈ کی ٹیم تیسرے ٹیسٹ کی آخری اننگز میں بلال آصف کی شاندار باؤلنگ کی بدولت 274 رنز بنانے کے بعد آل آؤٹ ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کے بی جے واٹلنگ اور ڈیبو کرنے والے ولیم سمرویلے نے کھیل کے دوسرے روز 229 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی اننگز دوبارہ شروع کی تو پاکستانی باؤلر کو ان کی مضبوط دفاعی حکمت عملی کی وجہ سے وکٹ لینے میں مشکلات کا سامنا رہا۔

بلال آصف نے اپنی شاندار اسپن کے ذریعے ولیم سمرویلے کو بولڈ کرکے اس پارٹنرشپ کا خاتمہ کیا تو پاکستان کو نیوزی لینڈ کے جلد آؤٹ ہونے کے امید نظر آئی۔

آف اسپینر نے اپنی جادوئی گیندوں کا سلسلہ جاری رکھا اور 272 پر 6 رنز بنانے والے اعجاز پٹیل اور 274 پر ایک رنز بنانے والے ٹرینٹ بولٹ کو آؤٹ کرکے کیویز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

بی جے واٹلنگ 250 گیندوں پر 77 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے جو ٹیل اینڈرز کے ہمراہ آخری 3 وکٹوں پر کھیل کے دوسرے دن 45 رنز کا اضافہ کرنے میں کامیاب ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے بلال آصف نے 5، یاسر شاہ نے 3 جبکہ شاہین آفریدی اور حسن علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو 2 سال بعد ٹیم کا حصہ بننے والے محمد حفیظ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

خیال رہے کہ کھیل کے پہلے روز پاکستانی باؤلرز نے نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کو پریشانی میں مبتلا رکھا تھا اور مہمان ٹیم وقت ختم ہونے تک 7 وکٹیں گنوا کر صرف 229 رنز ہی بنا سکی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close