کھیل و ثقافت

پاکستان کی چوتھی کامیابی

کارڈف میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

انگلینڈ نے اب سے کچھ دیر پہلے تک چار وکٹوں کے نقصان پر 204رنز بنائے تھے جبکہ روئے عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد 87 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیسن روئے اور ایلکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ پاکستان کو پہلی کامیابی محمد عامر نے اوپنر ہیلز کو 23 رنز پر آؤٹ کر کے دلائی جن کا کیچ شعیب ملک نے پکڑا۔اس کے بعد 10ویں اوور میں حسن علی نے جوئے روٹ کو 9 رنز پر بولڈ کر دیا۔

92 کے مجموعی سکور پر مورگن عماد وسیم کی گیند پر انہی کے ہاتھوں ایک آسان کیچ آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد روئے نے عمدہ اننگز کھیلتے ہوئے سٹوکس کے ساتھ 72 رنز کی شراکت داری قائم کی اور یہ شراکت اس وقت ختم ہوئی جب جارحانہ انداز اپنائے روئے 87 رنز پر محمد عامر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

ایک روزہ سیریز کے آخری میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

زخمی ہونے والے محمد عرفان کی جگہ محمد عامر اور سمیع اسلم کی جگہ شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم ایک روزہ سیریز میں پاکستان کو کلین سویپ کرنے کے لیے پراعتماد ہے تاہم انگلینڈ کی ٹیم میں بھی تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

انگلش ٹیم میں معین علی، عادل رشید اور لیام پلنکٹ کی جگہ لیام ڈوسن، کرس ووکس اور مارک ووڈ کو کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو چار صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔

لیڈز میں کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اس سے قبل انگلینڈ نے نوٹنگھم میں تیسرے میچ میں 169 رنز سے شکست دے کر سیریز پہلے ہی اپنے نام کر لی تھی۔

لارڈز میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو چار وکٹوں سے جب کہ ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے ڈک ورتھ لوئس فارمولے کے تحت پاکستان کو 44 رنز سے ہرایا تھا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close