صفحہ اول کھیل و ثقافت پی سی بی میں موجود لوگ کمنٹری سے روکتے ہیں: عامر سہیل

پی سی بی میں موجود لوگ کمنٹری سے روکتے ہیں: عامر سہیل

53 second read
0
0
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

قومی ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں موجود لوگ مجھے کمنڑی کرنے سے روکتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ میں اب سابق کرکڑز کھیل کے بعد مختلف شعبوں میں قسمت آزما رہے ہیں، دوران میچ کرکٹ کمنڑی کے شعبے میں سابق کرکڑز کی آمد کوئی نئی بات نہیں۔

جنوبی افریقا میں منعقد ہونے والی ٹی 20 لیگ جس کے میچ پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل “ جیو سوپر” پر دکھائے جا رہے ہیں، سابق ٹیسٹ کپتان وہاں بطور کمنٹیٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، البتہ اس ماہ جب قومی ٹیم وہاں جائے گی تو عامر سہیل پاکستان کے میچوں کے دوران بطور کمنٹیٹر نظر نہیں آئیں گے۔

اس بارے میں پی سی بی میں چیف سلیکڑ اور ڈائریکڑ گیم ڈیولپمنٹ کے عہدوں پر کام کرنے والے عامر سہیل کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ میں موجود افراد انہیں پاکستان کے میچوں کے دوران یہ فریضہ نہیں انجام دینے دیتے، اور اس سلسلے میں جب بھی ان کا نام سامنے آتا ہے، کھل کر مخالفت کی جاتی ہے۔

باون سالہ عامر سہیل جنھوں نے 1990 سے 2000 تک بطور بائیں ہاتھ کے اوپنر 47 ٹیسٹ اور 156 ون ڈے کھیلے، پی سی بی کے حوالے سے کرکٹ معاملات پر سخت مؤقف رکھنے والے قومی کرکڑز میں سر فہرست سمجھے جاتے ہیں۔ 1992 کے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے رکن 2003 اور 2007 آئی آئی سی ورلڈ کپ میں بطور کمنٹیٹر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

13ویں سی این ایس اسکواش چمپئن شپ مصر کے یوسف ابراہیم نے جیت لی

مصر کے یوسف ابراہیم نے فائنل میں پاکستان کے فرحان محبوب کو شکست دے کرتیرہویں چیف آف نیول …