کھیل و ثقافت

سرفراز احمد نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا عندیہ دے دیا

کپتان سرفراز نے ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی چھوڑنے کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے مشروط کردیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد میڈیا سے بات کرتےہوئے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ جب ایسی شکست ہوتی ہے تو ضرور ایسی چیزیں ذہن میں آتی ہیں۔

انھوں نے واضح کیا کہ اگر جنوبی افریقہ میں مثبت نتائج نہیں آئے تو کپتانی چھوڑنے کا سوچوں گا۔ اگر کوئی مجھ سے بہتر آپشن ہو تو اسے ٹیم کی قیادت کرنی چاہیے۔

اس کے علاوہ سرفراز احمد نے تسلیم کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹسمینوں کی کارکردگی ٹھیک نہیں تھی ۔ واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز 26 دسمبر سے شروع ہورہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close