کھیل و ثقافت

پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس 3 سال کیلئے بلٹس ایڈورٹائزنگ اور ٹیک فرنٹ کو مل گئے

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے آئندہ تین ایڈیشنز کے میڈیا رائٹس بلٹس ایڈورٹائزنگ اور ٹیک فرنٹ کو دے دیے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل 2019 سے 2021 تک کے ایڈیشنز کے میڈیا رائٹس بلٹس ایڈورٹائزنگ اور ٹیک فرنٹ کے پاس ہوں گے اور ان سے طے پائے جانے والے معاہدے کی مالیت کو خفیہ رکھا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق میڈیا رائٹس گزشتہ تین سالہ معاہدوں کے مقابلے میں 358 گنا زیادہ ہے جب کہ مقامی اور غیرملکی وہ ٹی وی چینلز جو پی ایس ایل 2019 کا ایڈیشن دکھائیں گے ان کے حوالے سے معاملات جلد طے پاجائیں گے۔

بلٹس ایڈورٹائزنگ پاکستان کی سب سے بڑی کمیونی کیشن گروپ سروس ہے جو ملک بھر میں موجود ہے جب کہ ٹیک فرنٹ متحدہ عرب امارات کے گلوبل اسپورٹس کامرس سے وابستہ ہے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میڈیا رائٹس اور لائیو اسٹریمنگ رائٹس کے حوالے سے ہم اپنے اہداف کے حصول میں کامیاب ہوگئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close