کھیل و ثقافت

یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں سرینا کو شکست

کیرولینا پلسکوا نے سیمی فائنل میچ میں سرینا کو سٹریٹ سیٹس میں چھ دو اور سات چھ کے سکور سے شکست دی۔سالہ عالمی نمبر ایک کھلاڑی سرینا پرامید تھیں کہ وہ یو ایس اوپن میں فتح کے ساتھ کریئر میں 23 واں گرینڈ سلام مقابلہ جیت کر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کریں گی لیکن ایسا نہیں ہو پایا۔

اس وقت وہ سب سے زیادہ گرینڈ سلام جیتنے کے اعزاز میں جرمنی کی سابق ٹینس کھلاڑی سٹیفی گراف کے برابر ہیں جنھوں نے 22 مقابلے جیتے تھے۔

اس میچ میں شکست کا مطلب یہ بھی ہے کہ سرینا کو عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن کھونی پڑے گی اور یہ مقام جرمنی کی اینگلک کربر کو مل جائے گا۔

چند روز قبل ہی سرینا ولیمز نے یو ایس اوپن میں یرسلوا شیوڈوا کو ہرانے کے بعد گرینڈ سلام مقابلے میں 308 ویں کامیابی کے بعد فتوحات کا نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

ٹینس کے کھیل میں وہ معروف کھلاڑی روجر فیڈرر کی فتوحات کا بھی ریکارڈ توڑ چکی ہیں اور ٹینس کی دنیا میں وہ سب سے زیادہ میچ جیتنے والی کھلاڑی بن گئی ہیں۔

22 گرینڈ سلام مقابلوں کے علاوہ سرینا نے اولمپکس مقابلوں میں بھی چار بار گولڈ میڈل حاصل کیا ہے اور تقریباً 80 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم جیتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close